The Dawn News - Pakistan - Peshawar

سول نافرمانی کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان کا جو حکم ہوگا وہ کریں گے

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، کہا گیا کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان  سے ملنے نہیں دیا گیا، مجھےکہا گیا کہ میری ی کلیئرنس نہین ہے، میں صوبے کانمائندہ ہوں، مجھےکلیئرنس کی ضرورت نہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی کے لیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان کا جو حکم ہوگا وہ کریں گے۔

دریں اثنا، پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی مین گنڈا پور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں رپورٹ جمع  کراتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ علی مین گنڈا پور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دے دیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔