The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قومی اسمبلی: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایوان کی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے وزرا کو  پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے۔

شہباز شریف نے آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزرا کے چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی جب کہ وزرا کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل دوسرے روز بھی وفاقی وزرا غائب رہے جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی تنقید کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کے احتساب کے لیے ہمارے پاس ایک فورم ہے، یہ سوالات کا وقت ہے اگر وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں، تو پھر کیا حکمرانی اور کیا احتساب؟

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح ایوان نہیں چلے گا، وزرا آئندہ ہفتے نہیں آئے تو ہاؤس نہیں چلائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ کل بھی ہم نے رولنگ دی تھی کہ ہم وزیر اعظم کو لکھیں گے، حکومت غیر سنجیدہ ہے، اس طرح ایوان نہیں چلے گا۔