The Dawn News - Life & Style - Celebrity

گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ
گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاندان کو تکالیف سے بچانے اور اپنے فلاحی منصوبوں کی خاطر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

ابرار الحق نے مئی 2023 میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کا نام نہیں لیا تھا، تاہم کہا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی دوسری جماعت میں جانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

اب انہوں نے دوبارہ اچھے وقت میں سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھے وقت کے انتظار میں ہیں۔

ابرار الحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گلوکاری سمیت سیاست پر بھی کھل کر بات کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں ہی کیوں شمولیت اختیار کی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں مذکورہ جماعت سے بہتر سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی تھی اور انہیں عمران خان سے اچھا لیڈر کوئی نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا یہ تاثر ٖغلط ہے کہ انہوں نے صعوبتیں برداشت کرنے کے وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ صعوبتیں برداشت کرنے سے قبل بھی وہ پی ٹی آئی کے کسی اعلیٰ عہدے پر براجمان نہیں تھے، نہ ہی ان کے پاس صوبائی وزارت تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی طرح کی مراعات لیں، جن کے پاس عہدے اور مراعات تھیں، ان کے لیے یہ کہنا درست ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑا، ان کے لیے ایسی بات کہنا درست نہیں۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگوں نے بہت ساری غلط باتیں کیں اور اگر عمران خان جیل سے باہر ہوتے تو وہ ان سب کے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے، کیوں کہ انہیں ان کی قربانیوں کا علم ہے۔

گلوکار نے کہا کہ اگر وہ سیاست نہ چھوڑتے اور صعوبتیں برداشت کرتے، جیل جاتے تو ان کا سیاسی کیریئر عروج پر ہوتا لیکن انہوں نے حکمت اور سمجھداری سے کام لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صرف اپنی ذات نہیں بلکہ اپنے فلاحی ادارے ’سہارا‘ کو بچانے اور اہل خانہ کو مشکلات اور صعوبتوں سے بچانے کے لیے سیاست سے علیحدگی اختیار کی۔

ابرار الحق کے مطابق بہت ساری ایسی باتیں ہیں، جن کا صرف انہیں اور خدا کو علم ہے، لوگوں کو کچھ پتا نہیں، انہوں نے صعوبتیں برداشت نہ کرنے اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ حکمت اور سمجھداری سے کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کچھ وقت کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، وہ اچھے وقت کے منتظر ہیں، ان کا فیصلہ خدا پر ہے۔

ابراالحق نے دوبارہ بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اچھے وقت کے انتظار میں ہیں۔