The Dawn News - Pakistan

رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی ساڑھے 6  سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے، اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود کم کرتے ہوئے 13 فیصد کی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے دوران امید ظاہر کی ہے کہ اس سال ان شا اللہ ہم ترسیلات زر کی وصولی میں 35 ارب ڈالر کی حد عبور کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال قبل ہمارے پاس 2 ہفتوں کی درآمدات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر تھے، اب 3 ماہ کی درآمدات کے قابل ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 10 سال میں بلند ترین سرپلس کی سطح پر ہے، صنعتی شراکت داروں، اوورسیز چیمبرز اور پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ گزشتہ ہفتے ملاقاتیں ہوئیں، 22 فیصد شرح سود 13 فیصد کی سطح پر آنے سے کاروباری اداروں کے قرضوں کی لاگت میں تقریباً 50 فیصد کمی آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرغی کی قیمت، ماش اور چنے کی دال کی قیمت عالمی سطح پر کم ہوئیں، لیکن پاکستان میں ان کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، اس کو ہم نے دیکھنا ہے کہ کیوں ہمارے ملک میں عام آدمی کو عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کا فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس بدل کر مثبت سمت میں جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں موصول اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ، فرٹیلائزر، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ای سی سی کے اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر غور کریں گے، ہم قوم سے خوشخبریوں پر مبنی اعداد و شمار شیئر کریں گے۔