The Dawn News - Life & Style

پاکستانی فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’اْسکر‘ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

’دی گلاس ورکر‘ کو جولائی 2024 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے ستمبر 2024 میں آسکر کے لیے پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے منتخب کیا تھا۔

اب آسکر اکیڈمی نے 97 ویں فلمی ایوارڈز میلے کے لیے ’غیر ملکی بہترین فیچر فلم‘ سمیت 10 کیٹیگریز کی فلموں کا اعلان کردیا، جس میں پاکستانی فلم بھی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

’دی گلاس ورکر‘ ورکر سمیت بہترین غیر ملکی فیچر فلم کے لیے بھارت کی ’لاپتا لیڈیز‘ کے علاوہ 90 سے زائد ممالک کی فلمیں شامل تھیں، جس میں سے 15 فلموں کو اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

آسکر کے 97 ویں فلمی میلے کا ایونٹ مارچ 2025 میں امریکا میں ہوگا، جس میں بہترین غیر ملکی فیچر فلم سمیت دیگر کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

’آسکر‘ کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد اب آئندہ ماہ جنوری کے اختتام یا پھر فروری 2024 میں اکیڈمی کی جانب سے حتمی پانچ غیر ملکی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد مارچ میں کامیاب فلم کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

اس بار آسکر کی جانب سے شارٹ لسٹ کی گئی بہترین غیر ملکی فلموں میں فلسطین کی ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ بھی شامل ہے۔

شارٹ لسٹ کی گئی 15 بہترین غیر ملکی فلموں میں ایشیا سے صرف تھائی لینڈ کی فلم (How to Make Millions before Grandma Dies) شامل ہے۔