The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

وزیر قانون نے اسلام آباد میں 2 روزہ 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کا آئین متفقہ طور پر منظور ہوا، آئین میں ترمیم ہوتی رہیں،17ویں ترمیم بہت اہمیت کی حامل تھی لیکن 18ویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے، صوبوں کو اختیارات کی منتقلی میں مرکز نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت یہ احتیاط کی گئی، خاص طور پر جو فوجداری قوانین میں فیڈریشن کو رکھا گیا تاکہ پورے ملک میں ایک جیسے قوانین ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسی طرح آرٹیکل 144 میں یہ اختیار دیا گیا کہ صوبہ ایک قرارداد کے زریعے مرکز کو اجازت دے سکتا ہےکہ وہ کسی موضوع پر قانون سازی کرلیں لیکن یہ صوبے کا اختیار ہوگا کہ وہ بعد میں اس قانون میں ترمیم کرے یا اسے ختم کرے۔

وزیر قانون نے کہا کہ میثاق جمہوریت نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے، جمہوری نظام کا مقصد ہمیں جن لوگوں نے اسمبلیوں میں بھیجا یا جن کی ہم نمائندگی کرتے ہیں، ان کا فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،   حکومت نے طے کرنا ہے کہ نظام کیسے چلانا ہے۔

’اسپیکرز کا کام سب سے مشکل ہے‘

اس سے قبل، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسمبلی اسپیکرز کا کام سب سے مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو وقت زیادہ ملے تو اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے اور اگر اپوزیشن کو وقت زیادہ دیا جائے تو حکومت ناراض ہو جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرز کا مسئلہ بھی بہت اہم ہوتا ہے، ایک بات طے ہے کہ اگر پہلے کچھ غلط ہوگیا تو اب اسے درست کیا جائے گا۔