The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پرلانا میرا کام ہے، منت کرنے کیلئے بھی تیار ہوں، ایاز صادق
اسپیکر ایاز صادق نے  اپوزیشن اور حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر لانا میرا کام ہے، منت کرنے کے لیے بھی تیار ہوں، لیکن لوگوں کو پکڑ پکڑ کر مذاکرات کے لیے نہیں لا سکتے۔

اسلام آباد میں اٹھارویں اسپیکر کانفرنس کے شرکا کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے  واضح کیا ایک فریق نے کمیٹی بنائی لیکن وہ ابھی تک ٹی وی پر بات کر رہے ہیں، تشریف نہیں لائے، وہ بات کرنے آئے تو حکومت سے بھی کمیٹی بنوالوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے باور کرایا کہ اپوزیشن اور حکومت کو بٹھانا ان کام ہے، آیت الکرسی ، درود شریف پڑھ کر پھونکیں گے کہ مثبت نتائج آئیں،  ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے اسپیکرز کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فریق نے کمیٹی بنائی ہے لیکن وہ ابھی تک ٹی وی پر بات کررہے ہیں، تشریف نہیں لائے، پی ٹی آئی بات کرنے آئی تو حکومت سے بھی کمیٹی بنوالوں گا، کمیٹی بن کر مذاکرات شروع ہوگئے تو راستہ بننا شروع  ہوجائے گا، دفتر میں بیٹھ کر سہولت فراہم کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے اسپیکرز کردار ادا کریں، ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس میں پارلیمان کی بالادستی کا اعادہ کیا گیا، طے پایا ہے کہ تمام اسمبلیوں میں قواعد وضوابط یکساں ہوں، اسپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، تمام اراکان کو ساتھ لے کر چلنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک نئی وبا ہے، اس پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، سارے صوبے مل کر ایوان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بحث و مباحثہ کریں۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ اسپیکر کو غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کے مفاد کی خاطر سب کو ساتھ بٹھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ کرنے کا کہا تھا، آخری وارننگ دی ہے، نہیں کریں گے تو کمیٹی اجلاس ریکوزیشن کروں گا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال کرنا ضروری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کھربوں روپے کی ریکوری کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ساری اسمبلیوں میں رولز، پروسیجر ایک جیسے ہونے چاہیے، جب ضرورت پڑے گی تو اسپیکرز پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں نے مل کر آنے والے دنوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے، کانفرنس میں فلسطین میں نہتے لوگوں کے قتل و غارت پر بھی بات چیت کی ہے، وہاں فوری طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔

ایاز صادق نے کہا کہ مارچ تک امید ہے قومی اسمبلی میں آئی ٹی اسٹرکچر مکمل ہو جائے گا، اگلی اسپیکر کانفرنس آزاد کشمیر میں کریں گے، پارلیمنٹ کو بہتر سے بہتر بنانے پر کام کرنے کا عزم کیا ہے، ہم نیک نیتی سے کرادار ادا کرنا چاہتے ہیں۔