The Dawn News - World - America Europe

امریکا کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل بھی مار گرایا
امریکا نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں دارالحکومت صنعا میں میزائلوں کے ذخیرے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں میزائلوں کے ذخیرے اور’کمانڈ اینڈ کنٹرول’ سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نےکہاہے کہ ان حملوں کا مقصد ’حوثیوں کی کارروائیوں میں خلل ڈالنا اور انہیں کمزور کرنا‘ ہے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکا نے کارروائی کے دوران یکطرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔

سی این این کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا ۔ گزشتہ روز یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

سینٹ کام نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران سے وابستہ گروپ اس سے قبل بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں پر حملے کر چکا ہے۔

امریکی حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب رواں ہفتے حوثی باغیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان حملوں میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیل نے جمعرات کو صنعا کے قریب بجلی گھروں سمیت یمن میں متعدد اہداف پر بمباری کی۔

حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کے جواب میں کئی گئی اسرائیلی بمباری میں کم از کم 9 افراد شہید ہلاک ہوئے۔