The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ کردیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کردیا، فتح کے ساتھ قومی ٹیم پروٹیز کو ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا،بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا، عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور سینچری اسکور کی، انہوں نے دوسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری قائم کی، 22 ویں اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم 52 رنز بنا کر کیوین مافاکا کا شکار بنے۔

اس کے بعد کریز پر محمد رضوان آئے اور انہوں نے صائم ایوب کے ساتھ ذمہ دارانہ اور برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے ٹوٹل کو آگے بڑھایا، 35 ویں اوور میں 208 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب ڈیبیو کرنے والے کوربن بوسک کا شکار بنے،  انہوں نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 94 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے بعد نائب کپتان آغا سلمان اور طیب طاہر نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مستحکم ٹوٹل تک پہنچایا، آغا سلمان 48 اور طیب طاہر  28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس نے 47 اوورز میں ۹ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے، پروٹیز کی جانب سے کگیسو رباڈا نے تین اور مارکو جانسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلے 6 اوورز میں ہی جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوگئے، کپتان ٹیمبا باووما 8 اور ٹونی ڈی زورزی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ایڈن مارکرم اور راسی وینڈر ڈوسن ٹیم کی مشکلات کو کم کریں گے تاہم دونوں کے درمیان صرف 36 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پروٹیز ہدف سے دور ہوتے چلے گئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنرک کلاسن نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 43 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 81 رنز بنائے تاہم ان کی مزاحمت بھی کام نہ آسکی اور پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 271 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سفیان مقیم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے  مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی، گرین شرٹس کی جانب سے سفیان مقیم ڈیبیو کریں گے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل ہیں، حارث رؤف، عرفان خان اور ابرار احمد آج کے میچ میں آرام کررہے ہیں۔

پنک ڈے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے، پروٹیز کرکٹ ٹیم بریسٹ کینسر کے خلاف اگاہی مہم پھیلانے کے لیے پنک ڈے میچ کا انعقاد کرتی ہے جس میں مہمان ٹیم نے گلابی رنگ کی وردی زیب تن کی ہوتی ہے۔

پلیئنگ الیون پاکستان

محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین

پلیئنگ الیون جنوبی افریقہ

ٹیمبا باووما (کپتان)، ایدن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوڈ ملر، راسی وینڈر ڈوسن، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، بیورن فورچون،کیوین مافاکا، کوربن بوسک، کگیسو رباڈا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو کھیلا گیا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔