The Dawn News - Life & Style - Celebrity

شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان
مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ عرصہ قبل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو معروف اداکارائیں آپس میں لڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے کو جوتے بھی دے مارے۔

سمیع خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان کے تمام اداکاراؤں میں ایک شاہ رخ خان چھپا ہوتا ہے، وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں اور ان کے انداز کو کسی نہ کسی حد تک کاپی کر رہے ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق چوں کہ ہم سب بولی وڈ اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں تو ان کی اداکاری سے کسی حد تک متاثر بھی ہوتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں آپس میں لڑ پڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ بھی اٹھایا۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ آزاد کشمیر میں جاری تھی اور وہ وقفے کے دوران میک اپ روم میں بیٹھے تھے کہ ایک اداکارہ دوڑتی ہوئی ان کے پاس آئیں اور کہنے لگیں انہیں جو سمجھ آیا، انہوں نے وہ کردیا۔

اداکار کے مطابق اس وقت وہ کسی سے فون پر بات کر رہے تھے لیکن وہ اداکارہ کی بات سن کر پریشان ہوگئے، کچھ دیر بعد دوسری خاتون بھی دروازے کو تیزی سے دھکا دے کر میک اپ روم میں داخل ہوئیں اور وہیں جھگڑا شروع ہوگیا۔

سمیع خان نے بتایا کہ وہ تب بھی فون پر بات کر رہے تھے اور پھر بعد میں میک اپ روم میں داخل ہونے والی اداکارہ کو دور سے جوتا دے مارا، جس پر وہ کمرے سے باہر چلے گئے اور کچھ دیر میں فون بند کرکے واپس آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟

اداکار کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراؤں کے جھگڑے کے وقت تمام افراد شوٹنگ سیٹ پر موجود تھے، پروڈیوسر و ہدایت کار بھی وہیں تھے جب کہ میک اپ آرٹسٹ سمیت دوسرا عملہ بھی اداکاراؤں کو دیکھتا رہا۔

ان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ شوٹنگ کےدوران ایک اداکارہ نے دوسری اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا، جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کے اوپر جوتے بھی پھینکے۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ایک اداکارہ مرکزی جب کہ دوسری اداکارہ سیکنڈ لیڈ کردار ادا کر رہی تھیں لیکن دونوں کے جھگڑے نے شوٹنگ سیٹ کا ماحول خراب کردیا۔

اگرچہ سمیع خان نے دو معروف اداکاراؤں کے درمیان شوٹنگ سیٹ پر جھگڑے کی بات بتائی، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ڈرامے کا نام بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ آپس میں لڑنے والی دونوں اداکارائیں نوجوان تھیں اور ہم عمر ہونے کے باوجود اس وقت کی معروف اداکارائیں بھی ہیں۔