The Dawn News - Pakistan - Sindh

موسمیاتی تبدیلی آئندہ نسلوں کیلئے بڑا خطرہ، ہمارے بڑے سمجھ نہیں سکے، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی ہے، یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے جتنا بڑا خطرہ ہے، شاید یہ ماضی میں نہیں تھا، حال ہی میں آنے والے سیلاب سے اس کی مثال کو سمجھا جاسکتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں ہمارے بڑوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کو اس انداز میں نہیں سمجھا،  جس طرح سمجھا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پہاڑوں پر موجود برف پگھل جائے گی تو ہماری نئی نسلوں کے لیے خطرہ یہ ہوگا کہ ہم تاریخی سیلابوں کا سامنا کرتے رہیں گے، کوہ ہمالیہ جو ہمیں صدیوں سے دریائے سندھ کے ذریعے پانی پہنچا رہا ہے، وہ پگھل جائے گا تو ہمارے بہت بڑا خطرہ سامنے کھڑا ہوگا، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے اور ادراک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں موجود طلبہ اور ان کے ساتھی اس حوالے سے جنگی بنیاد پر تیاری کریں، گلگت بلتستان سے لیکر دریائے سندھ کے آخری سرے تک ہمیں کام کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) بنانے والے 60 سے 70 سال کی عمر کے ’بابے‘ ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا وہ لوگ آئندہ 10 سال بعد کا سوچ رہے ہیں؟، وہ ایسا نہیں سوچ رہے، یہ لوگ صرف آنے والے بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق منصوبے بناتے ہیں، تاکہ بجٹ کو کھپا دیا جائے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ موسمی تبدیلی کے لحاظ سے آپ کا پورا انفرا اسٹرکچر تیار کیا جائے، اس سے قبل کہ 6 سے 7 نئی کینالز بنانے کا فیصلہ کیا جائے، اس جانب توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم مہنگی بجلی بناتے اور سپلائی کرتے رہیں گے؟  کہا تو جاتا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے، لیکن اگر وہ یہاں سندھ آئیں تو ہم دکھا سکتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی؟ یہ کتنا بڑا مذاق ہے کہ اضافی بجلی کے دعوؤں کے باوجود بجلی عوام کو نہیں مل رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ متبادل اور ماحول دوست توانائی  ونڈ، سولر، ہائیڈروپاور جنریشن کے بجائے ہم کیوں مہنگی بجلی اپنے لوگوں کو دینے پر تلے ہوئے ہیں؟ جب آپ لوگ (طلبہ) فیصلہ سازی میں آئیں گے تو ہی صورت حال تبدیل ہوسکے گی، ہم یہ سب کام کرسکتے ہیں، اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمارے آئین میں تو لکھوادیا گیا کہ بہتر ماحول ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے، تاہم اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا، لیکن ہم کوشش کریں گے، صاف ستھرا ماحول، گرین پاکستان بناسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی مدد چاہیے، ریلوے، ایئرپورٹس، موٹر وے، ہائی وے سب کچھ بن چکا ہے، آج کے دور میں گرین انفرا اسٹرکچر ضروری ہے، ہمارے آج اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے فائبرآپٹیکل کیبل اور وائبل انٹرنیٹ اسٹرکچر مستقبل ہے۔

بلاول نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور طلبہ دنیا میں جہاں چاہیں جاکر کام کرسکتے ہیں، ملک کی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، طلبہ کو عملی زندگی میں ملک کے لیے خدمات انجام دینی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کی طرح سنسر شپ آج بھی موجود ہے، آج بھی کہیں نہ کہیں یہ ڈر موجود ہے کہ انٹرنیٹ پر عوام اپنے حق کی آواز بلند نہ کرلیں، ہم سب کو ملکر آج کی جدید دنیا میں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں ہمارے بڑوں نے اپنے دور کے مطابق اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں عوامی حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد میں طلبہ کا مرکزی کردار تھا، اسی لیے طلبہ یونینز پر آج تک پابندی عائد ہے، یہ لوگ آپ سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈیجیٹل حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہے، اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں، یہ لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے، ہمارا اور آپ کا جینا حرام ہوگا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، ہم اپنے جمہوری حق کے لیے لڑیں گے۔

بلاول نے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر یہ محنت کرتے ہیں، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاکر طلبہ سے انن کی حمایت مانگوں گا تاکہ ایسا ڈیجیٹل بل مانگوں گا جسے ہم لکھیں گے، پھرمیں آپ سب کا نمائندہ بن کر قومی اسمبلی جائوں گا۔

آج کی دنیا میں انٹرنیٹ تک سستی اور ناقابل رکاوٹ رسائی سب کا بنیادی حق ہے، آپ سب لوگ انسٹا گرام، فیس بک، ایکس پر مجھے تجاویز دیں ، ان شا اللہ میں آپ کے مطالبات اسلام آباد لیکر جائوں گا۔