The Dawn News - Pakistan - Peshawar

سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے، شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں  لکھا جارہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دینے کا منصوبہ ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس سارے کیس میں عمران خان نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، پیسہ سپریم کورٹ کے پاس آیا، اگر یہ فیصلہ آیا تو اسے بین الاقوامی طور پر بھی  دیکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ حکومت کہتی تھی ایک بھی گولی نہیں چلی، آج حکومت اس حد تک گر گئی ہے کہ مبینہ شہادتوں کو چھپانے کے لیے لواحقین اور ورثا کو اٹھا کر زبردستی بیان دلوائیں جارہے ہیں، شہادتیں چھپائی نہیں جاسکتی۔

شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ شہدا کی تعداد 12 سے بڑھ کر 13 ہوگئی ہے، اٹھائے جانے کے ڈر سے زخمی کارکن ہسپتالوں میں نہیں جا رہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین ہونے والے مذاکرت کے حوالے سے کہا کہ ہماری جماعت نے دو نکات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، یہ بات چیت کا آغاز ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان سے ملنا بہت ضروری ہے، ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی پر سختیوں کو کم کرے تاکہ کمیٹی اپنے قائد کو مل سکے تاکہ کوئی معنی خیز نتیجہ نکلے۔