The Dawn News - Dawn - OnDawnNews

یکم جنوری 2025 سے درجنوں فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا
سال 2025 کے آغاز پر ان صارفین کو زبردست جھٹکا لگنے والا ہے جن کے پاس پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اینڈرائیڈ فونز ہیں، کیوں کہ نئے سال سے واٹس ایپ پرانے فونز پر سپورٹ فراہم کرنا بند کرے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یعنی اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

مذکورہ آپریٹنگ سسٹم ایک دہائی قبل متعارف کرایا گیا تھا، یعنی جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کے بھی متعدد فونز شامل ہیں۔

نئے سال سے سام سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا۔

اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔

اگر آپ ان پرانے اسمارٹ فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ورنہ یکم جنوری کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔