The Dawn News - Pakistan - Islamabad

مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قتل و غارت بند کرانے کیلئے کام کرے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجو دہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن پاک میں حضرت عیسیٰؑ کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے، انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کے مشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف، ہم دونوں مشنری اسکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پاؤل دنیا میں موجود نہیں، لیکن آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مل کر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں، تحمل اور برداشت سے کام لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے، محبت اور شفقت سے پیش آنا چاہیے، تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجھیں، اور وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈال سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور اس کے بعد ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو، یا کوئی دوسرا محاذ،  سیسل چوہدری اور جسٹس کارنیلئس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور قائداعظم، دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے، اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔

شہباز شریف نے بابائے قوم قائد اعظمؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں اور ان کی کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ سب پاکستان کے قابل فخر، برابر کے شہدی ہیں، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے، جسے بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔