The Dawn News - Sport - Cricket

سنچورین ٹیسٹ: دوسرے روزکا کھیل ختم، پاکستان نے دوسری اننگز میں 88 رنز بنا لئے
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

میزبان جنوبی افریقہ پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور اس نے مہمان ٹیم پر 90 رنز کی برتری حاصل کی۔

سینچورین میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی دوسری اننگز

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ خراب روشی کے باعث کھیل 20 منٹ پہلے ختم کیا گیا۔

دوسری اننگز میں پروٹیز کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، شان مسعود اور صائم ایوب نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے تاہم دونوں کھلاڑی 28، 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے کامران غلام بھی صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز

311 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم  89 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کوربن بوش 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال 2 اور محمد اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پاکستان کی طرح پروٹیز کے ٹاپ آرڈر میں بھی ایڈن مارکرم کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، اوپنر ٹونی ڈی زوردی 2، ریان رکلٹن 8 اور ٹرسٹن اسٹبز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ٹیمبا باووما 31 کے اسکور پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی پہلی اننگز

پہلی اننگز میں قومی ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کامران غلام  54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کا آغاز صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کیا، ون ڈے اور ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب 14 اور کپتان شان مسعود 17 رنز  بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نائب کپتان سعود شکیل بھی کریز پر زیادہ دیر قیام نہ کرسکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

18 ویں اوور میں 56 رنز پر 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد کامران غلام اور محمد رضوان نے اننگز کو آگے بڑھایا، کامران غلام نے نصف سینچری اسکور کی، وہ 54 اور محمد رضوان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد وقفے وفقے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے کے بعد پہلی اننگز میں صرف 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 اور  ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کوربن بوسک نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، ٹونی زی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریننے (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، دین پیٹرسن، کوربن بوش