The Dawn News - Pakistan - Sindh

سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا، صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا، حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ڈاکٹر عاصم سے ہسپتال بنوائیں گے۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین ہاسپٹل یونیورسٹی کمیپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی، انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی، ہسپتال قائم کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بنانے کا خرچہ سندھ حکومت ادا کرے گی، ڈاکٹر عاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے ہسپتال بنوائیں گے۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں، روہڑی کنال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب روپے روہڑی پر خرچ ہوں گے جو کہ آپ کے کاربن کریڈٹ سے آئے ہیں، ان پیسوں کو اس لیے لگایا جارہا ہے تاکہ سارا پانی یہاں سے پکا ہوکر نکلے۔