The Dawn News - Life & Style - Celebrity

میرا اسکرپٹ خدا کی طرف سے آتا ہے، میں صرف محافظ ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے لکھا گیا اسکرپٹ انہیں خدا کی طرف سے آتا ہے، وہ صرف اپنی تحریروں کے محافظ ہوتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر نہیں آپشن دیا جائے تو وہ اپنے کون سے ڈرامے یا فلم پر ہولی وڈ میں فلم بنتی دیکھنا چاہیں گے؟

اس پر انہوں نے ہولی وڈ کو پاکستانی انڈسٹری سے کم تر قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ہولی وڈ سمیت تمام دنیا سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

ڈراما و فلم ساز کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ انڈسٹری ہم سے وسائل اور پیسوں میں آگے ہے، ان کے پاس بہت پیسے ہیں، اس لیے ان کا کام اچھا نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام ہمارے ہاں صرف 50 لاکھ روپے میں ہوتا ہے،اسی کام پر ہولی وڈ میں 50 لاکھ ڈالر بھی لگائے جاتے ہیں، جس وجہ سے وہاں کا کام بڑا نظر آتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کسی کا محتاج نہیں ہوتا، ٹیلنٹ جاپان، امریکا اور بھارت کا محتاج نہیں، اگر ہمارے پاس بھی وسائل ہوں تو ہم ہولی وڈ سے اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں۔

ان کے مطابق ہمارے ہاں کم بجٹ نہیں بلکہ انتہائی قلیل بجٹ میں فلمیں اور ڈرامے بنتے ہیں، جس وجہ سے ہم پیچھے ہوتے ہیں، ورنہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اسکرپٹ میں ایک لفظ کی بھی تبدیلی کرنے کی اجازت اس لیے نہیں دیتے، کیوں کہ وہ اپنے اسکرپٹ کے محافظ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے پاس اللہ کی طرف سے اسکرپٹ آتا ہے، وہ صرف اس کے محافظ ہوتے ہیں، اس لیے وہ اپنے اسکرپٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کرنے دیتے۔