The Dawn News - Tech - Mobilephones

ریڈمی کی ٹربو سیریز کا فون پیش
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ریڈمی‘ نے اپنی مشہور ٹربو سیریز کا فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’ریڈمی: ٹربو 4‘ کو طاقتور بیٹری سمیت بہترین کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔

سال نو کے موقع پر کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے فون کو 7-6 انچ اسکرین اور 6 ہزار 550 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو بہتر کیا گیا ہے۔

’ریڈمی: ٹربو 4‘ کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے، اسی طرح فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ فون کے ساتھ 90 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

فون کے 12/ 256 ماڈیول کی قیمت 76 ہزار 12/512 ماڈیول کی قیمت 83 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح 16/256 ماڈیول کی قیمت 87 ہزار جب کہ 16/512 ماڈیول کی قیمت 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو چند ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی باقی ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔