The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور میں دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے والے 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار، مقدمہ درج
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے والے  2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کرلیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ تحصیل علامہ اقبال زون میں دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس  محمد شفیق اور اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے دونوں نوسرباز متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کر چکے تھے، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دکانداروں کے سامنے خود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کے نمائندے بناکر پیش کیا تھا۔

ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ دونوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دھوکا دہی، فراڈ سے پیسے اکٹھے کرنے میں ملوث ہیں، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے،  محمد شفیق اور اعجاز نامی نوسربازوں سے پولیس قانون کے مطابق سلوک کرے گی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسربازوں کو دیکھیں تو فوری اطلاع کریں، اس ضمن میں  نشاندہی کے لیے ہمارے فیس بک پیج، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔

سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری اور دکاندار نو سربازوں سے ہوشیار رہیں اور لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ کرنے والے عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے آخر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مہنگائی میں کمی کی غرض سے پرائس کنٹرول کے لیے باقاعدہ محکمہ قائم کرنے کا حکم دیا تھا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی تھیں۔

حکومت کے اقدامات کے بعد لاہور میں پرائس کنٹرول کا محکمہ فعال ہوگیا تھا، جس کے بعد نوسربازوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں کو ڈرا دھمکاکر پیسے بٹورنے کا عمل شروع کردیا، تاہم جمعہ کے روز اسی طرح کے ایک واقعے میں دو جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کرلیے گئے۔