The Dawn News - World - Asia

چین میں پرانے شہروں کو ماحول دوست اور ’اسمارٹ شہروں‘ میں تبدیل کرنے میں نمایاں اضافہ
چین ’شہری تجدید پروگرامز‘ کے ذریعے اپنے پرانے شہروں کو بتدریج رہنے کے قابل، ماحول دوست، لچکدار اور ’اسمارٹ شہروں‘ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس حوالے سے منصوبوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر میں ’چائنا ڈیلی‘ اور ’اے  این این‘ کی رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چین کے یہ پروگرامز  شہری منظر نامے، رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور گھریلو طلب کو فروغ دینے میں بھی معاون ہیں۔

گزشتہ روز چین کی ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں شہری تجدید کے کام کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پرانے رہائشی علاقوں اور شہروں کے مضافاتی دیہات کی تزئین و آرائش کے لیے تیز تر کوششوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں شہروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، شہری ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے، شہری تاریخ اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر چن جائی نے کہا کہ حالیہ دہائیوں میں تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر شہری ترقی کے عمل کے بعد چین میں شہرکاری کی شرح 66 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب تیزی سے شہری ترقی کے ساتھ، ناکافی زیر زمین پائپ نیٹ ورک اور ناقص شہری منصوبہ بندی جیسے مسائل زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں، چن جائی نے بتایا کیا کہ شہری تجدید کے پروگرام خاص طور پر شہروں کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

ریاستی کونسل کے اجلاس میں شہری تجدید کے اقدامات میں زیادہ سے زیادہ نجی سرمائے کو راغب کرنے کی کوششوں میں اضافے پر بھی زور دیا گیا اور اعلیٰ معیار کی شہری ترقی کو فروغ دینے کے لیے مقامی حالات کے مطابق جدید طریقوں کی حمایت کا عہد کیا گیا۔

چنگوا یونیورسٹی میں چائنا ڈیولپمنٹ پلاننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈونگ یو نے کہا کہ شہری تجدید کے منصوبے مارکیٹ کی نمایاں صلاحیت پیش کرتے ہیں، لیکن ان کی کافی سرمائے کی ضروریات اور طویل آپریٹنگ سائیکلز کی وجہ سے، ایک پائیدار ماڈل کی ضرورت ہے، جس میں حکومت رہنمائی فراہم کرتی ہے، جب کہ نجی سرمایہ کار اور عوام شہری ترقی کے لیے کوششوں میں حصہ لیتے ہیں۔

چین کی وزارت ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے مطابق شہروں کی ترقی کے پروگرامز پر عملدرآمد سے قبل ان کا سروے اور تحقیق کرانا لازم ہے، عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے، شہر ترقی کے عمل میں مسابقت اور پائیدار ترقی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

2025 میں، چین کا مقصد پرانے شہروں کی تزئین و آرائش کو مکمل کرنا ہے، ایسی آبادیاں جو سال 2000 سے قبل تعمیر کی گئی تھیں، پرانی گیس پائپ لائنوں کی تزئین و آرائش کو مکمل کیا جائے گا، جن کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

وزارت کے مطابق چین زیر زمین پائپ نیٹ ورکس اور راہداریوں کی تزئین و آرائش جاری رکھے گا، شہری ٹھوس فضلے کی درجہ بندی کو فروغ دے گا، پارکوں اور شہری سبز راہداریوں کی تعمیر بھی جاری رکھے گا۔