The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست جمع
پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں  عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ کو درخواست جمع کروا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست مین مؤقف اپنایا گیا کہ کل (منگل) کے روز وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی عمران  خان سےملاقات کرائی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے لیے انتظامات کیے جائیں، 7 رکنی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے۔

رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال پی ٹی آئی وکلا کو جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹوں کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی۔

دونوں ملاقاتوں کے دوران مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے گئے جب کہ حکومت نے اگلی ملاقات میں تمام مطالبات تحریری طور پر مانگے ہیں۔

پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومت سے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ بات چیت کے عمل میں مشاورت کے لیے بانی تحریک انصاف سے رہنمائی لی جاتی رہے۔

دریں اثنا مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لیے بانی سے رہنمائی لیتے رہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات اور سہولت لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔