The Dawn News - Tech

انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم سے ایک قدم آگے جاتے ہوئے صارفین کی ازخود آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد تصاویر بناکر انہیں صارفین کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بناکر انہیں صارفین کی فیڈ میں بھیجنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مذکورہ فیچر محدود صارفین کو نظر آ رہا ہے، جس کے تحت انہیں اپنی اے آئی تصاویر اپنی فیڈ پر نظر آ رہی ہیں۔

فیچر کے تحت میٹا اے آئی انسٹاگرام پر موجود صارف کی تصاویر کا تجزیہ کرکے صارف کی متعدد اے آئی تصاویر بناکر اسے فیڈ پر شیئر کردیتا ہے اور مذکورہ تصاویر صرف صارف کو ہی نظر آتی ہیں۔

انسٹاگرام پر صارف کی اپنی فیڈ پر شیئر کردہ ان کی تصایر کے کیپشن میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تصویر صرف صارف ہی دیکھ سکتا ہے لیکن اگر وہ چاہے تو اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کا میٹا اے آئی سسٹم خود ہی صارفین کو مختلف پس منظر کی اے آئی تصاویر بنا کر دیتا ہے اور پھر صارف چاہے تو مذکورہ تصاویر کو اپنی ٹائم لائن پر شیئر بھی کر سکتا ہے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو باضابطہ طور پر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم محدود صارفین مذکورہ فیچر کو دیکھنے کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک نے پہلے ہی اے آئی کی مدد سے اپنی تصاویر بنانے کا فیچر پیش کیا تھا۔