The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال بعد بحال، 323 مسافر پیرس پہنچ گئے
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی،  اسی پرواز کے ذریعے فرانسیسی دارالحکومت سے مسافروں کو پاکستان لایا جائے گا۔

مسافروں نے طویل عرصے بعد پاکستان سے براہ راست یورپ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا، پی آئی اے نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہر جمعے اور اتوار کو ایک ایک پرواز شروع کی ہے۔

پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ہوائی اڈے کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔

یورپ جانے والے مسافروں کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔

پی آئی اےکی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترنے کے موقع پر بھی خصوصی استقبال کیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام، فرانسیسی ایوی ایشن کے افسران نے مسافروں کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اسلام آباد سے پرواز کی روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن پریورپ میں پابندی لگی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار پی آئی اے پورے یورپ میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اور یورپ سے ٹرانزٹ کرکے اب امریکا کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کی پیرس روانگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔