The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا پی آئی اے کی پیرس کیلئے پروازوں کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے حوالے سے شائع کردہ ’ ’احمقانہ اشتہار‘  کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات  میں ایک سوال کا جواب  دیتے ہوئے بتائی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی  کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کے لیے جو اشتہار جاری کیا، اس کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی، انہوں نے جہاز دکھایا کہ وہ سیدھا ایفل ٹاور میں جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتہار میں کہا گیا کہ ’پیرس وی آر کمنگ‘، یہ ایک نادانستہ غلطی ہوسکتی ہے لیکن بہت سارے تجزیہ کاروں نے، خاص طور پر یورپی تجزیہ کاروں اور سیکیورٹی ماہرین نے بھی اس پر کہا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے۔

انہوں  نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسی اشتہاری ایجنسی ہے اور کون ہے وہ ذمے دار اہلکار جنہوں نے اس طرح کا اشتہار   ڈالا، اتنی مشکلوں سے سسک، سسک کر  یہ ایئرلائن یورپ کی طرف چلی ہے، اس کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، اس کی نجکاری کیوں نہیں ہو پارہی، ایئرلائن کو اس طرح سے ڈانوا ڈول کیا ہوا ہے کہ میری کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

اس پر  جواب دیتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کے لیے  پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، گزشتہ حکومت کے وزیر ہوا بازی کے ایک بیان نے اربوں روپے کا معیشت کو نقصان پہنچایا، کابینہ اجلاس میں جب یہ معاملہ زیرِ بحث آیا تو ایک کمیٹی میری سربراہی میں بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے جو پابندی لگائی تھی، اب ختم ہوچکی ہے، پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف ہوا، اس کی کی نجکاری ہو گی، بہتر ہے پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اس کو لے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یو کے سے پی آئی اے پرواز بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم جنوری کے اینڈ تک آئے گی، امید ہے کہ مارچ اپریل میں برطانیہ کے لیے پرواز بحال ہو جائے گی۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی سطح پر بھی کام کر رہے، اس بیان سے 87 ارب کا سالانہ نقصان ہوا ، کابینہ میں آج کہا ہے پی آئی اے  سے متعلق بیان کے معاملے پر  پر انکوائری ہونی چاہیے، اس سے پاکستانی پائلٹس کو نقصان ہوا ، بہتر ہو گا پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کے متنازع اشتہار پر ہم نے کابینہ میں اور وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کے اشتہار سے متعلق انکوائری کا آرڈر دے دیا ہے کہ کس نے اس اشتہار کے بارے میں سوچا، یہ تو بیوقوفی ہے کہ آپ ایفل ٹاور دکھا رہے ہیں، آپ جہاز اس کے اوپر بھی دکھا سکتے ہیں۔

سینیٹر اسحٰق ڈار  نے کہا کہ 2013 میں پی آئی اے کی نجکاری ہونے جا رہی تھی لیکن 2018 کے بعد وہ نہیں ہوئی ، پی آئی اے کی نجکاری میں اس پر امید ہے اچھی دلچسپی آئے گی۔

گزشتہ دنوں ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پی آئی اے نے اپنا ایک طیارہ ایفل ٹاور کی طرف اڑتے ہوئے دکھایا، پوسٹ میں فرانس کے جھنڈا کا رنگ دھندلے انداز میں آسمان پر پھیلا دکھایا، یا کم از کم اتنا کہا جا سکتا ہے کہ مشہور تاریخی مقام کے سامنے  سرخ پرچم کی طرف ہوائی جہاز  اڑتا ہوا دکھایا گیا جو دیکھنے میں تھوڑا پریشان کن لگتا ہے۔

اشتہار پر مزید میم کا باعث بننے والی بات یہ تھی کہ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ پیرس ہم آج آرہے ہیں۔

یہ بہت ہی پریشان کن بات تھی اور یہ ایسی بات نہیں تھی، جسے آپ کسی ایئر لائن کے اشتہار میں پڑھنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے یورپی یونین کی جانب سے ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹنے کے بعد اسلام آباد سے پیرس فلائٹ آپریشن 10 جنوری سے بحال کیں۔

سوشل میڈیا پر پی آئی اے  کے اس اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا  گیا، کئی صارفین نے پی آئی اے سے ایڈ ایجنسی اور اشتہار منظور کرنے والے افسر کو برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔