The Dawn News - Business - Economy

احسن اقبال کا برآمدات بڑھانے کیلئے ’ایس ایم ایز‘ کی بہتر مالی معاونت پر زور
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اڑان پاکستان پروگرام کے تحت بینکوں پر برآمدات کو دوگنا کرنے کے  لیے ’ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ ونڈو‘ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے (ایس ایم ایز) کی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملک میں ترقی کی شرح کو 6 فیصد تک لے جانے کے لیے برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کرنے کی ضرورت پر روز دیا۔

وفاقی وزیر نے برآمدات، زراعت کو بڑھانے، صنعتی ترقی اور آئی  ٹی جیسے اہم شعبوں کو مزید پروان چڑھانے میں مالیاتی شعبے کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کراچی میں پاکستان اسٹیٹ بینک میں ملک کے بڑے بینکوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ ماضی میں پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کریش ہوئی، مزید کہا کہ پاکستان نے پہلی کوشش 60 کی دہائی میں کی لیکن 65 کی جنگ نے اسے ناکام کردیا، دوسری کوشش 90 کی دہائی میں کی لیکن سیاسی عدم استحکام آڑے آگیا، تیسری کوشش 2016 کی تھی جو 2018 میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکی۔’

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے لیے بینکوں سے برآمدی  سہولت کے لیے ونڈو قائم کرنے کی درخواست کی تاکہ آئندہ 5 سالوں میں 40 سے 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کی جائیں۔

انہوں نے بینکوں کو حکومت کی معاونت کے علاوہ ملک میں برآمدات کو بڑھانے میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کاروباری لوگ اکثر اپنے کمفرٹ زون میں رہنا پسند کرتے ہیں اور مقامی مارکیٹ سے اربوں روپے کماتے ہیں، اسی طرح بینک بھی حکومت کو قرض دینے پر خود کو محفوظ سمجھتے  ہیں، تاہم ہم نے بینکوں کو ایس ایم ایز کی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا ہے، یہ صورتحال بنیادی شرح سود کے ساتھ دونوں فریقین کے لیے سودمند ہے، مقامی بینکوں سے قرض کا حصول چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے نمایاں فوائد کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 22 سالوں میں پاکستان میں نمایاں ترقی کے حصول کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

احسن اقبال نے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ورک فورس کے لیے اسکالرشپ پروگرام متعارف کرانے پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرح مرکزی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے تعاون سے  تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرنے والے طلبہ کو دنیا کی 25 بہترین جامعات میں داخلے کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں قومی معاشی ٹرانسفارمیشن یونٹ قائم کیا گیا ہے جو اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ہر وزارت کی نگرانی کرے گا۔