The Dawn News - Life & Style - Celebrity

شرمناک، سیف علی خان پر حملہ دانستہ کوشش، شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیوسینا
ہندو انتہاپسند سمجھی جانے والی تنظیم ’شیو سینا‘ کی ڈپٹی لیڈر اور رکن راجیا سبھا پریانکا چترویدی نے بولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کو ’شرمناک‘ اور ’دانستہ کوشش‘ قرار دیتے ہوئے حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل ’اے این آئی‘ کے مطابق راجیا سبھا میں اپوزیشن رہنما پریانکا چترویدی نے سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

شیوسینا رہنما کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ ’دانستہ کوشش‘ ہے اور حال ہی میں ایسے متعدد حملے کیے گئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ممبئی میں بڑی اور معروف شخصیات محفوظ نہیں تو عام آدمی کیسے محفوظ ہوں گے؟

انہوں نے ممبئی میں یکے بعد دیگر بڑی اور معروف شخصیات پر ہونے والے حملوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں سیف علی خان کی خیریت کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی ان پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ممبئی پولیس، ممبئی شہری انتطامیہ اور مہاراشٹرا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ جب اتنی بڑی معروف شخصیات غیر محفوظ ہیں تو عام افراد کی حالت کیا ہوگی؟

پریانکا چترویدی نے معروف سیاست دان بابا صدیقی کے قتل، سلمان خان کے گھر پر فائرنگ اور سیف علی خان پر حملے کو ایک دوسرے کی کڑی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب دانستہ کوشش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ممبئی کے جس علاقے میں شوبز اور معروف شخصیات رہائش پذیر ہیں، وہاں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے، اس باوجود وہاں شخصیات محفوظ نہیں۔

پریانکا چترویدی کی طرح دوسرے سیاست دانوں نے بھی ممبئی پولیس، شہری انتظامیہ اور مہاراشٹر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سیف علی خان پر حملے کو دانستہ کوشش قرار دیا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر پر مبینہ ڈکیتی کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، ان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے چند گھنٹوں پر محیط ان کا آپریشن کیا تھا۔