The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک خارجی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔