The Dawn News - Life & Style - Celebrity

سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا بیان
چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا اور ان کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

’انڈیا ٹائمز‘ کے مطابق لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سیف علی خان کی صحت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار مزید تین سے چار دن تک ہسپتال میں رہیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی صحت آپریشن کے بعد تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، وہ ٹھیک طرح سے چل رہے ہیں، انہوں نے غذا لینا بھی شروع کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسی طرح سیف علی خان کی صحت بہتر ہوتی رہی تو انہیں 21 جنوری تک ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکار کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ڈسچارج ہونے کے بعد بھی انہیں احتیاط اور آرام کا مشورہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب سیف علی خان کے علاج اور ہیلتھ انشورنس کی نجی معلومات بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس سے متعلق وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق اداکار کے علاج پر ابتدائی طور پر 36 لاکھ کے قریب خرچ آیا، جس پر ہیلتھ انشورنس سے 25 لاکھ روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات کے مطابق اداکار کو 21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سیف علی خان کو گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب چاقو کے گہرے وار لگے اور مجموعی طور پر ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔

ہیلتھ انشورنس دستاویزات سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

خؒیال رہے کہ سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو کے 6 وار کرکے سخت زخمی کردیا تھا، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سیف علی خان کی ہسپتال میں ایمرجنسی میں سرجری کی گئی تھی، دوسری جانب پولیس نے ان کے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، تاہم تاحال پولیس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔