The Dawn News - Life & Style

سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ممبئی شہر سے گرفتار  مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ہے، شواہد کی وجہ سے ملزم کو بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تصور کیا جارہا ہے۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر  ڈکشٹ گیڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے جس نے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخلے کے ساتھ اپنا نام بھی تبدیل کیا۔’

ڈپٹی  کمشنر نے مزید کہا کہ ملزم کو ممبئی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا جو وجے داس کا نام استعمال کررہا تھا لیکن اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا اصلی نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم 5 یا 6 ماہ قبل شہر میں آیا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا رہا، مزید تحقیقات کے لیے پولیس ملزم سے تفتیش کرے گی۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے ریاست چھتیس گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

ریلوے کی حفاظتی فورس کے ایک نمائندے سنجیو سنہا نے بتایا تھا کہ ’ ہمیں ممبئی پولیس سے مشتبہ شخص کی جانیسوری کی ٹرین میں سوار ہونے کی اطلاع ملی۔’

سنجیو سنہا کے مطابق ممبئی پولیس کے اہلکاروں سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں ملزم کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ممبئی پولیس نے سیف علی خان  پر چاقو حملے میں ملوث پہلے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کو رات دیر گئے گھر میں گھس کر چاقو سے نشانہ بنایا گیا تھا، ان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس میں سے دو وار ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب کیے گئے۔

بولی وڈ اسٹار کو ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔