The Dawn News - Pakistan - Balochistan

ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز سے مقابلے میں 5 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران  5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی روکنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔

عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر  اور وزیر اعظم کی پاک فوج کو مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں فورسز کی جانب سے دراندازی کو ناکام بنانے اور 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر پاک فوج اور فورسز کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے اہلکاروں کی بہادری لائق ستائش ہے، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے خوارج کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے ملک کے دفاع کو کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک ملاتے ہوئے مادر وطن کی حفاظت کی، جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔