The Dawn News - Pakistan - Punjab

جامعات کے اساتذہ کی 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی مذمت
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فاپواسا) نے وفاقی وزیر خزانہ سے کُل وقتی اساتذہ اور محققین کو دی گئی 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے خلاف فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو لکھے گئے خط میں فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد عزیر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے حالیہ اقدام پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’مالی سال کے درمیان میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا یہ اقدام نہ صرف غیر منطقی اور غیر قانونی بلکہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی بھی ہے، جس میں ذاتی خواہش جھلک رہی ہے۔‘

ٹیکس چھوٹ دینے کا یہ اعلان گزشتہ سال بجٹ کے موقع پر کیا گیا تھا، جسے قومی اسمبلی کارروائی کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔ مزید برآں یہ 2022، 2023 اور 2024 انکم ٹیکس مینوئلز یا گوشواروں کا حصہ بھی ہے۔

ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ 25 فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا ایف بی آر کا یکطرفہ فیصلہ قومی اسمبلی کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی اور اس کی اتھارٹی چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن کی قیادت نے جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر، فنڈز کی کمی جیسی سنگین دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان شکایات کا ازالہ کریں، جن سے ملک بھر کی جامعات کے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے جلد از جلد مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ بھی دے دیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 14 جنوری 2025 کو ایف بی آر کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے احکامات کے حوالے سے پنجاب بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو آگاہ کردیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 جنوری کو محکمے کو ایک خط کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے ترمیم سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس کا اطلاق ٹیکس سال 2023 سے ہوا تھا۔

آرڈیننس کے دوسرے شیڈول کی شق 2 کے تیسرے حصے کے مطابق مستقل ٹیچر یا محقق، غیر منافع بخش تعلیمی ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد ٹیکس کی مد میں کاٹے جائیں گے۔