The Dawn News - Pakistan

عمران خان نے واضح کیا جتنے مرضی ایسے ججز لاکر بٹھا دیں، ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سزا اس لیے سنائی گی کہ ڈیل کرلیں تاہم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کی وجہ سے ساری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا، سب کو سمجھ آگئی کہ سیاسی انتقام میں ہماری عدلیہ کس طرح استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھایا اٹھائے تھے، اسی قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو چوری، ڈاکا، مینڈیٹ چوری کو تحفظ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہہ دیا کہ القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں جہاں سیرت النبیﷺ  پڑھائی جاتی تھی، اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، کیا پتا تھا آپ کا خواب مریم نواز اب اپنا رہی ہیں،کوئی بات نہیں ان کو ابھی تھوڑا ثواب کما لینے دیں۔

علیمہ خان کے مطابق پانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں، تاہم میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ مقدمات کا سامنا کروں گا، جتنی دیر مرضی جیل رکھنا ہے،جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈیل نہیں کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی کو دو مطالبات کے لیے بات کرنے کا کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی یہ بھی تو بتائیں یہ کونسی سہولت کاری ہے یہ نہیں سمجھایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران چاہتے ہیں کہ یہ کیس ہائیکورٹ میں چلے، اب یہ کیس ہائیکورٹ جائے گا، یہ کیس زرداری کی ملک ریاض کی سہولت کاری پر شروع ہوا اور سپریم کورٹ سے ان کو جرمانہ ہوا، کیس لندن پہنچا جہاں ملک ریاض نے حسن نواز کی اپارٹمنٹ دگنی قیمت پر خریدی۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف کو کوئی سزا نہیں ہوئی لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی، بہتر یہ ہو گا کہ جن کے کیسسز ہیں وہ کورٹ میں آکر صفائی دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔