The Dawn News - Life & Style

تاخیر سے آسکر نامزدگیوں کا اعلان
دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی نامزدگیوں کا اعلان تاخیر سے کردیا گیا، جس میں حیران کن طور پر ٹرانس جینڈرز پر بنی فلم نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرلیں۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق میکسیکو کی فلم ’ایملیا پیریز‘ (Emilia Perez) نے مجموعی طور پر 13 نامزدگیاں حاصل کیں۔

اسی فلم میں ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرلا صوفیہ گسکون (Karla Sofía Gascón) نے بھی تاریخ رقم کردی، وہ بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی ٹرانس جینڈر اداکارہ بنی گئیں۔

مذکورہ فلم میکسیکو کی جرائم پیشہ دنیا میں آگے بڑھنے والی چار خواتین کی جدوجہد اور زندگیوں پر مبنی ہے۔

یہی نہیں بلکہ میکسیکن فلم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے غیر انگریزی فلم ہونے کی سب سے زیادہ نامزدگیاں بھی حاصل کرلیں۔

مذکورہ فلم تاریخ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں لینے والی انگریزی فلموں سے ایک نامزدگی میں پیچھے رہ گئی، متعدد انگریزی فلمیں زیادہ سے زیادہ 14 نامزدگیاں حاصل کر چکی ہیں۔

میکسیکن فلم کے علاوہ ’دی بروٹلسٹ، وکڈ اور دی سبسٹینس‘ فلموں نے بھی ترتیب وار 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔

مذکورہ تینوں فلموں کے علاوہ بھی دیگر چند فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں، ایسی فلموں میں ’اے کمپلیٹ ان ناؤن، کنکلیو، انورا، ڈیون 2، نکل بوائز اور آئی ایم اسٹل‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

آسکر نامزدگیوں میں 10 فلموں کا بہترین فلم کے لیے آپس میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین ہدایت کار کے لیے 5 ڈائریکٹرز میں مقابلہ ہوگا۔

بہترین اداکارہ، اداکار، بہترین معاون اداکارہ اور معاون اداکار کی کیٹیگریز کے لیے بھی پانچ پانچ شخصیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال بہترین اداکارہ کے لیے سنتھیا ایریو، کرلا صوفیہ، مکی میڈیسن، فرنانڈا ٹورس اور ڈیمی مور میں مقابلہ ہوگا جب کہ بہترین اداکار کے لیے ایڈرین بروڈی، ٹموتھی چالمیٹ، کالمن ڈومنگو، رالف فینس اور سیبسٹن اسٹان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہر سال منعقد ہونے والی آسکر تقریب رواں برس 2 مارچ کو ہوگی اور ابھی تک منتظمین میں تقریب میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا۔

لاس اینجلس میں خطرناک آگ کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر رواں برس آسکر کی تقریب کچھ ایام کے لیے ملتوی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے منتظمین نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔