The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے  طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کر دیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ممبران کا شکرگزار ہوں، سینئر ممبران کی رہنمائی میں ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے نامزد کیا۔

قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے حکومت کو 5 نام بھیج دیے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنیداکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان،  عامر ڈوگر کے  اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت 28 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے سیشن میں شرکت نہیں کرے گی، کیوں کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں مذاکرات میں شریک ہونے سے منع کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبے پر تحقیقاتی کمیشن نہیں بنائے گئے، ہم بات چیت کو مثبت بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے کمیشن نہ بنانے کی وجہ سے مزید کسی مذاکرات کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے 28 جنوری کو حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے چوتھے سیشن کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے، جس سے دونوں فریقین کو آگاہ بھی کیا جاچکا ہے۔