The Dawn News - Life & Style - Celebrity

آج بھی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جاری ہے، فیصل رحمٰن کا انکشاف
رومانوی کرداروں سے ناظرین کے دلوں پرراج کرنے والے ماضی کے معروف اداکار فیصل رحمٰن نے شوبز انڈسٹری میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کلچر کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماضی میں بھی شوبز کا حصہ تھا اور آج بھی ہے۔

موجودہ دور کے مقبول ڈرامے ’قرضِ جاں‘ میں ’عاصم‘ کا کردار نبھانے والے فیصل رحمٰن نے ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اداکاری سے ایک طویل بریک لینے کے بعد دوبارہ اسکرین پر آتے ہوئے انہیں ڈر تھا کہ اسکرین پر کیسے نظر آئیں گے، کیوں کہ عمر کے ساتھ انسان کے چہرے اور شخصیت میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔ تاہم عوام کی پسندیدگی سے انہیں تسلی ملی۔

اداکار نے نجی زندگی اور شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب میں اپنی زندگی میں کسی کو شامل کرنا چاہتا تھا، خواہش تھی کہ کوئی میرے ساتھ رہے، جس سے میں اپنا دکھ سکھ بانٹ سکوں لیکن اب مجھے ایسی کسی خواہش کا احساس نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے بتایا کہ انہیں کمیٹمنٹ فوبیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ بات شادی تک  پہنچتے پہنچتے بھی بات بن نہ سکی، تاہم وہ اپنی سنگل زندگی سے مطمئن  اور تنہائی میں خوش ہیں جب کہ شادی کی خواہش بھی اب ان کے دل سے ختم ہو چکی ہے۔

اداکار نے انڈسٹری میں گروپنگ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے انڈسٹری سے کبھی ویسی سپورٹ نہیں ملی جیسے دوسرے اداکاروں کو ملتی ہے، کیوں کہ میں انڈسٹری کے کسی مخصوص گروپ کا حصہ نہیں ہوں اور نہ ہی میری چاپلوسی کی عادت ہے۔‘

شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کلچر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے زمانے میں بھی تھا اورآج بھی موجود ہے۔

اداکار کا کہنا تھا تاہم یہ کلچر صرف پاکستانی انڈسٹری کا حصہ نہیں بلکہ دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں پایا جاتا ہے اور میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں، اگر کسی کو اس میں برائی نظر آتی ہے تو اس بزنس میں نہ آئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے تنقید پر بات کرتے ہوئے فیصل رحمٰن کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو میرے اس عمر میں بھی پر کشش نظر آنے سے جلن ہوتی ہے‘

انہوں نے اپنی آف اسکرین شخصیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ’میں ذاتی زندگی میں بالکل ویسا نہیں ہوں جیسا کرداروں میں نظر آتا ہوں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ناظرین سوشل میڈیا پوسٹس، ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر برہم ہوجاتے ہیں۔’

یاد رہے کہ چند روز قبل اداکار کو شرٹ کے بغیر اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے فیس بک پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ شیشے کے سامنے اپنی سیلفی بھی بناتے نظر آئے تھے۔

اداکار مختصر ویڈیو میں مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ’میرے عزیز ہم وطنو! میں آپ کو اپنی لیٹیسٹ باڈی دکھانا چاہتا ہوں’۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ شرٹ لیس ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھا دیئے تھے ،جب کہ کچھ صارفین نے تو انہیں زائد العمر کے طعنے دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کا دماغ ابھی تک بچگانہ ہے، تبھی انہوں نے شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کی۔