The Dawn News - Pakistan

پاکستان اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے  کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے حکام کو کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ارکان کانگریس سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں اور سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، رکن کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس سے بھی ملے تھے۔