The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی، بنگلہ دیش ہائی کمشنر
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ چند ماہ میں براہ راست پروازیں شروع ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے رپورٹ کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ناصر منصور قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق محمد اقبال حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈھاکا، کراچی اور لاہور کے درمیان کارگو پروازیں بھی جلد شروع ہو جائیں گی، جس سے تجارت اور کاروباری تبادلوں کو مزید سہولت ملے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمشنر نے پاکستانی شہریوں کے لیے آن لائن بنگلہ دیشی ویزوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کو دو طرفہ فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور صنعتی تعاون کو تلاش کرنے کی بھی ترغیب دی، مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

تجارت کے حوالے سے ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مواقع کا ذکر کیا جس میں چینی، سٹیل، آلات جراحی سیمنٹ، خشک میوہ جات، گلابی نمک، دودھ کی مصنوعات، ماربل اور کوئلہ جیسی اشیا بنگلہ دیش کو برآمد کی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستان بنگلہ دیش سے چائے اور پٹ سن جیسی اشیاء درآمد کر سکتا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری، صنعت اور تجارتی برادری اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے اہم سنگ میل عبور کر سکتی ہے۔

انہوں نے ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے مقصد کے ساتھ جلد سے جلد ممکنہ سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ تقسیم کے بعد ڈھاکا کے رہنما باالخصوص طور پر شیخ حسینہ کی سابقہ حکومت نے نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے اور اسلام آباد سے دور رہنے کو ترجیح دی، تاہم اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد سے تجارتی اور دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔