The Dawn News - Pakistan

’پنجاب کی جانب تمام راستے بند کردیں گے‘، پی ٹی آئی کی ایک بار پھر اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن اب بغیر رابطہ کیے نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا،  پی ٹی آئی اس وقت مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج بھی شامل ہے اور صوابی میں فائنل ہوا ہے 8 فرور تاریخ کو احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی روڈ ہیں، چاہے وہ گلگت بلتستان کی طرف سے آئیں، چاہے جی ٹی روڈ ہو یا موٹروے وہ ہم بند کریں گے، خیبرپختونخوا حدود کے اندر راستیں بند کرکے پنجاب کی طرف تمام راستے بند کردیے جائیں گے اور لانگ مارچ بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے۔

صوبائی صدر کی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے خیبرپختونخوا کابینہ میں کچھ لوگ کم ہو جائیں گے اور 2 نئے لوگ شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حکومت پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ  کون کون لوگ ہیں اور وہ کس سے رابطے ہیں اور کتنے پیسوں پر ان کی بات ہورہی ہے۔

جنید اکبر خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔