The Dawn News - Life & Style - Celebrity

صبا قمر کی سوشل میڈیا پر واپسی، بیماری سے متعلق آگاہ کردیا
مقبول اداکارہ صبا قمر نے چند دن بعد ہی سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے مداحوں کو کچھ دن تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کا سبب بتاتے ہوئے اپنی بیماری سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کردیا۔

اداکارہ نے چند دن قبل کوئی سبب بتائے بغیر کچھ عرصے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ جلد ہی واپس آئیں گی اور پہلے سے زیادہ توانائی اور مثبت سوچ کے ساتھ واپس آئیں گی۔

اب انہوں نے ایک ہفتے بعد ہی سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہسپتال کے بستر پر ڈاکٹرز اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہ شدید ’ڈائریا‘ کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جلد پہلے سے زیادہ توانائی اور مثبت سوچ کے ساتھ واپس آئیں گی۔

اداکارہ نےبیماری کے وقت خیال رکھنے پر اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی نیک خواہشات پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ ’ڈائریا‘ کو ’اسہال‘ بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر مذکورہ بیماری چھوٹے بچوں اور کم عمر افراد کو متاثر کرتی ہے، تاہم یہ بیماری کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔

’ڈائریا‘ عام طور پر آنت میں وائرس یا جراثیم کے سبب ہوتا ہے، جس کے بعد متاثرہ شخص  سے روز کم سے کم تین بار آنتوں سے پتلا یا سیالی فضلہ (دست) آتا ہے۔

یہ بیماری عمومی طور پر کچھ روز تک رہتی ہے، بار بار پتلے فضلے کے اخراج کی وجہ سے متاثرہ شخصں نمکیات کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کا شکار ہوجاتا ہے، جس سے کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔

یہ بیماری آنتوں میں بیکٹیریا اور انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ناقص غذا یا خراب موسم کی وجہ سے یہ بیماری ہوتی ہے۔

—اسکرین شاٹ