The Dawn News - Life & Style - Celebrity

طلاق کے اگلے روز کام پر گئی، ’عدت‘ مکمل نہیں کی، امبر خان
ڈیزائنر، اداکارہ و ٹی وی میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’عدت‘ مکمل نہیں کی، وہ اتنی پروفیشنل ہیں کہ طلاق کے اگلے ہی روز کام پر گئیں اور مارننگ شو کی میزبانی کی۔

حال ہی میں اداکارہ نے دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ’سما‘ کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں ملازمت پیشہ ماؤں کی مشکلات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ندامت‘ ملازمت پیشہ ماؤں کی زندگی کا حصہ ہے، اس سے جان چھڑانا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں کونسلنگ کا رجحان نہیں ہے، ہمیں اپنی کونسلنگ خود کرنی چاہیے۔‘

اداکارہ نے خواتین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کی پریشانیاں سن کر افسوس کرتے ہوئےکہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے لیکن اس صورتحال کے سدباب کے لیے کچھ نہیں کرتے، بے نتیجہ ہی چھوڑ دیتے ہیں۔‘

طلاق کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’میں اپنی طلاق کے اگلے ہی روز سیٹ پر موجود تھی اور مارننگ شو کی میزبانی کر رہی تھی۔’

انہوں نے اپنے پروفیشنلز ازم کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’طلاق کے دوران سخت حالات سے گزر رہی تھی، چاہتی تو طلاق کے اگلے روز کام پر نہیں جاتی لیکن میں اتنی ذمہ دار ہوں کہ گھر پر رہنے کے بجائے کام پر جانے کو ترجیح دی۔‘

طلاق کے بعد عدت نہ کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور نہ ہی یہ سوچتی ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا نظریہ دوسرے سے مخلتف ہوتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ میرے لیے کیا درست ہے اور کیا غلط، میں لوگوں کی پرواہ کیوں کروں؟’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرا تعلق میرے اللہ سے بہت مضبوط ہے، مجھے خوف خدا بھی ہے اور سزا و جزا کا احساس بھی۔‘

انہوں نے باتیں بنانے والوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’اپنا گھر مجھے چلانا ہے، عوام میرے گھر میں راشن نہیں ڈلواتے، میں اپنے گھر کی کفالت خود کرتی ہوں۔‘

انہوں نے خواتین میں خود اعتمادی کی کمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’آپ کیوں اور کس سے ڈرتی ہیں، اپنے اندر خود اعتمادی پروان چڑھائیں۔‘

امبر خان نے اپنی طلاق کے مشکل وقت کے حوالے سے بتایا کہ ’ہم اپنے لیے بہت منصوبہ بندی کرتے ہیں، میں نے بھی کی تھی لیکن اللہ کی ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے۔ پہلے میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ اگر میں اس شادی میں مزید رہتی تو زندگی خراب ہوجاتی۔‘

ہاد رہے کہ گزشتہ برس انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہیں شوہر نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کا کہا اور بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی تاہم انہوں نے اس کا سبب نہیں بتایا تھا۔