The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے
آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  ’اے ایف پی‘ گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز  اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

سابق  بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 1987 میں احمدآباد میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف جاری 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں کینگروز کے کپتان ہیں کیونکہ پیٹ کمنز دوسرے بیٹے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔

اس میچ سے قبل 2010 میں ڈیبیو کے بعد اسٹیو اسمتھ کی 114 ٹیسٹ میچز میں 55 کی شاندار اوسط ہے، انہوں نے ریڈ بال کیرئیر میں 34 سینچریاں بنا رکھی ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور لیگ اسپنر کیا اور وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے تھے، تاہم جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور آسڑیلوی ٹیم کے کپتان بنے۔

آسٹریلوی کھلاڑی کو موجودہ دور کے بہترین کھلاڑی میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے، اور ان کا موازنہ حال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جن میں بھارت کے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور انگلینڈ کے جوئے روٹ شامل ہیں۔