The Dawn News - Pakistan - Punjab

مراکش کشتی حادثہ: بچ جانیوالے مزید 5 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے، 10 میتوں کی آمد میں تاخیر
مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزید 5 افراد پاکستان پہنچ گئے، جب کہ مرنے والے 10 پاکستانی تارکین وطن کی میتوں کی آمد میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 5 افراد 2 پروازوں کے ذریعے 7 زندہ بچ جانے والوں کو اسلام آباد لانے کے ایک روز بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے وطن واپسی کا آپریشن ہفتے کے روز (آج) مکمل ہوگا، زندہ بچ جانے والے آخری 8 افراد کی  کی آمد طے شدہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 پاکستانیوں کی میتیں تاحال واپس نہیں لائی جاسکیں، تاخیر کی وجہ مراکشی حکام کی جانب سے بعض میتوں کی شناخت کی تصدیق نہ کرنا ہے۔

واپس پہنچنے والوں سے پوچھ گچھ، اسمگلر گرفتار

حادثے میں زندہ بچ جانے والے تمام افراد کو امیگریشن حکام نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گوجرانوالہ اور گجرات سرکلز کے حوالے کر دیا، ضروری پوچھ گچھ کے بعد جمعرات کو لائے گئے سبھی لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دریں اثنا ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے گوندلانوالہ اسٹریٹ کے رہائشی وارث علی نامی انسانی اسمگلر کو اس کے خلاف درج شکایت کے سلسلے میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اٹلی بھیجنے کا وعدہ کر کے اس سے 25 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب 15 امیگریشن اہلکاروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنیادی سفری دستاویزات کی سیکیورٹی کی تربیت حاصل کی۔

انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) کے ٹرینرز نے دو روزہ مختلف تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا، عہدیداروں نے کہا کہ تربیت سے انہیں غیر قانونی انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی۔

دوسری جانب آئی سی ایم پی ڈی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال) اور آرکیٹیکٹ فرم کی مشترکہ ٹیم نے سیکنڈ لائن آفس کے قیام کے لیے ڈیپارچر لاؤنج میں جگہ مختص کرنے کے لیے سروے کیا، جو مرکزی امیگریشن کاؤنٹرز سے کلیئرنس کے بعد بھی مشکوک مسافروں کی چھان بین کرے گا۔