The Dawn News - Pakistan - Lahore

انسانی اسمگلرز کے خلاف بہت جلد سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔

لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بروقت پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام بہتر کرنے کا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہے، جس پر وزیر اعظم سے بات بھی کرلی ہے۔‘

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی۔

کسٹم اور ایف آئی اے کی جانب سے تنگ کرنے اور ایجنٹ مافیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ایف آئی اے میں بہت بڑی تبدیلی لانے والے ہیں۔

کشتی حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑ رہی ہے، کیونکہ کچھ لوگ غیر قانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’

تاہم انہوں نے جائز طریقے سے دوسرے ممالک کا سفر کرنے والوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جائز طریقے سے جانے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر سفر کی کوشش کر رہے ہیں، اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے، لیکن غیر قانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ایجنٹ مافیا کا سرے سے خاتمہ ہوجائے گا، تاہم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔‘

’پی ٹی آئی سے 8 فروری کو بھی درخواست کریں گے ورنہ ریاست حرکت میں آئے گی‘

حالیہ دورۂ امریکا پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’بہت جلد اس کے اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔‘

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی، جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح ہم ان سے درخواست کریں گے کہ ایسا نہ کریں، بصورت دیگر ریاست حرکت میں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو بھی تحریک انصاف سے درخواست کی تھی اور 8 فروری کو بھی احتجاج کے حوالے سے درخواست کریں گے۔