The Dawn News - Pakistan

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر،  دیہات، اور پہاڑوں سمیت  دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال پورے ملک میں پولیو کے تقریباً 77 کیسز سامنے آئے جو بہت بڑا چینلج تھا اور پولیو کے حوالے سے بہت بڑا سیٹ بیک تھا، اس سال ابھی تک ایک ماہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، کاش یہ ایک کیس بھی نہیں آتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہر قیمت پر پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے اور ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ انٹرنیشنل شراکت داروں اور ہماری اپنی ٹیم کے ذریعے کوآرڈینیشن ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ باہمی تعاون اور سپورٹ کے ذریعے دونوں ممالک میں اس مرض کا خاتمہ ہوگا۔

شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لیے معاونت پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر شراکتداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کے مرض کا کا خاتمہ کر سکیں گے ۔

اس سے قبل، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار برتھ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔