The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق
پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھایا جائے گا، چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی، اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی پولیس کے لیے چین سے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر تفصیلی غور کیا گیا۔

بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر گزشتہ چین پہنچے تھے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت متوقع ہے۔