The Dawn News - World - Middle East

ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان پرآسٹریلوی وزیراعظم کا فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کے اعلان کے بعد حکومت مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی، جیسا کہ گزشتہ سال تھی، آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو پڑوسی ممالک میں آباد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے‘۔

یاد رہے کہ حماس نے ٹرمپ کے غزہ کے باشندوں سے ملک چھوڑنے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افراتفری اور کشیدگی پیدا کرنے کا نسخہ قرار دیا تھا۔

حماس کے سینیئر رہنما سمیع ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے باشندوں سے ملک چھوڑنے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا قرار دیا۔

دریں اثنا، سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں کریں گے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے اور وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔