The Dawn News - Tech

انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک پر روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اس وقت انسٹاگرام ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک پر موبائل ایپلی کیشن پر نہیں روکا جا سکتا، تاہم ڈیسک ٹاپ پر ایک کلک پر ویڈیو رک جاتی ہے۔

ٹک ٹاک ریلز یا ویڈیوز کو موبائل ایپلی کیشن پر بھی ایک ہی کلک پر روکا جا سکتا ہے، تاہم انسٹاگرام میں ایسا نہیں ہوتا۔

تاہم اب انسٹاگرام پر بھی ایک کلک پر ویڈیوز یا ریلز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مذکورہ فیچر تک امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے جو کہ ایک فون پر بھی ایک کلک کے ذریعے ویڈیو یا ریلز کو روک سکتے ہیں۔

میٹا نے بھی مذکورہ فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس وقت انسٹاگرام ایپلی کیشن کو اگر فون پر استعمال کیا جا رہا ہو اور صارف کسی ریل یا ویڈیو کو اسٹاپ یا روکنا چاہے تو ویڈیو نہیں رکتی بلکہ کلک پر ویڈیو کی آواز بند ہوجاتی ہے۔

تاہم نئے فیچر کے بعد ایک بار کلک کرنے پر ویڈیو رک جائے گی اور صارف جب دوبارہ کلک کرے گا ویڈیو وہیں سے شروع ہوگی، جہاں اسے روکا گیا ہوگا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ماہ تک پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔