The Dawn News - Pakistan - Lahore

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، ڈی سی کو آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیو ز کے مطابق دوران سماعت چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی عدالت کا حکم ہوگا، ہم اس پر عمل کریں گے۔

جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ 8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو بھی ہے، ڈی سی لاہور نے بتایا کہ جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز ابھی جاری ہیں، کل بھی اس حوالے سے میٹنگ بلائی ہے۔

عدالت نے ڈی سی سے استفسار کیا کہ جلسے کی درخواست کب موصول ہوئی تھی؟ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جلسے کے لیے 29 جنوری کو درخواست موصول ہوئی۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں درج ہے کہ آپ کم سے کم کتنی مدت میں درخواست پر فیصلہ کریں گے ؟

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کے لیے مدت کا ذکر نہیں۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ دیکھا جائے تو 2 فیصلے ہو سکتے ہیں، یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو جائے گی یا مسترد ہو جائے گی۔

اگر پی ٹی آئی کی درخواست مستر ہوتی ہے تو ان لوگوں کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا، درخواست پر آج ہی فیصلہ کر دیا جائے تو کیا اعتراض ہے؟

چیف سیکریٹری پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی عدالت کا حکم ہوگا، ہم اس پر عمل کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی لاہور کو پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔