The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آرمی چیف کی بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیشی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطح کے دورے میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا اور بالخصوص آئندہ کثیر الاقومی میری ٹائم مشق ’امن 2025‘ اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے دوران خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن پاکستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی تھی

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے لیے مزید راہیں تلاش کرنے پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

15 جنوری کو بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفسر لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔