The Dawn News - Sport - Cricket

شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر  وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔

افتتاح کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں آتشبازی اور لائٹس شو کاشاندار مظاہرہ کیا گیا، شائقین کرکٹ کے لیے ہر انکلوژر سے میچ دیکھنے کابہترین ویو ہے۔

اسیٹڈیم میں زیادہ روش ایل ای ڈی لائٹس اور 2نئی بڑی اسکرین نصب  کی گئی ہیں، اس کے علاوہ انکلوژرز کے آگے جنگلے ختم اور آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔

شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کی گئی ہیں۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر چاہے، کنٹریکٹرز ہیں یا مزدور اور محسن نقوی کی نگرانی میں اس کام کو ممکن کر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھرپور مدد کی ہے، میں آپ کا بھی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز اسپیڈ تو ماضی کی بات ہے، میں اس حوالے سے محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا آپ نے دل جیتا اور اب چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ پوری قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ جو ہمارا ہمسایہ (بھارت) ہے اس کو شکست دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے، ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم  اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ اللہ تعالیٰ ٹرافی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، مزید کہا کہ ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا، ڈرک مارکس ان کے بڑے لمبے باؤلر تھے، شفقت رانا (مرحوم) اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے تھے، لیکن فاسٹ باؤلنگ سے ہچکچاتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شفقت رانا نے 96 رنز بنا لیے، آخر اوور تھا ڈرک مارکس نے گیند کرائی شفقت نے بیٹ اوپر کیا اور بال چھوڑ دی، اگلے دن جب وہی باؤلر آئے، انہوں نے پھر بال کرائی، شفقت رانا نے شارٹ مارا اور وہ آؤٹ ہو گئے، انتہائی سست رفتاری سے ناامید ہو کر وہ پویلین کی طرف چل رہے تھے، جب پویلین پر پہنچے تو ان کا ایک بہت بڑا فین آگے بڑھ کر کہا کہ بیڈ لک، جس پر شفقت رانا نے کہا تھا کہ واقعی میں لک بڑا خراب ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔

اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود— فوٹو: پی سی بی

انہوں نے کہ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 117 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میچ سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔